کیرو دس سے باون کے اعداد



اعدادی و روحانی مراکب

 

 

10 کا عدد

        اس عدد کو قسمت کا موڑ کها جاتا هے یه عدد خود اعتمادی عقیدے اور مدوجزر کا عدد هے۔ یعنی اس کو رکھنے والےشخص کا نام اچھائ یا برائ میں مشهور هوگا۔

 

11 کا عدد

          یه عدد حادثاتی موت غداری اور تنبیه کی علامت هے۔ یه عدد نامعلوم خطرات مصائب سے هوشیار کرتا هے۔ اس کے حامل عام طور پر مشکلات کو بڑی جدوجهد کے بعد دور کرنا پڑتا هے۔

 

12

          یه سادگی کا عدد هے اس کے حامل افراد عام طور پر شکار بن جاتے هیں۔یه تکالیف اور ذهنی انتشار کا عدد هے۔

 

13

          یه تبدیلی کا عدد هے۔ جگهوں، منصوبوں وغیره میں تبدیلی اسی عدد کی مرهون منت هوتی هے۔

 

14

          یه اجتماع کا عدد هے۔ اس کے ساتھ ساتھ قدرتی خطرات کی علامت بھی هے۔ یه کاروباری لوگوں کےلیے خوش قسمتی کا عدد بھی سمجھا جاتا هے۔

 

15

          علم العداد میں یه جادوئ اور پراسراریت کا مظهر هے۔ اس کے حامل افراد اپنا کام نکالنے کے لیے جادو ٹونے سے کام لیتے هیں۔

 

16

          یه عدد عجیب و غریب علامات رکھتا هے۔ اس عدد سے منصوبوں کی ناکامی و حادثات کے خطرات کی نشان دهی هوتی هے۔ اگر اس عدد کا تعلق مستقبل سے هو تو خطرے کی علامت هوگا۔ لهٰذا واضح تنبیه سمجھ کر ارادوں یا منصوں کی تکمیل کے لیے جدوجهر کرتے هوۓ اس کے تباه کن اثرات کو زائل کردینا چاهۓ۔

 

17

          ایک انتهائ رومانی عدد جسے حیات ابدی کا عدد بھی کها جاتا هے۔اسکی علامت کے طور پر سیاره زهره بنایا جاتا هے۔ جو 8 کونوں والا هے۔ اس کے ساتھ ساتھ سکون و محبت کی علامت بھی هے۔اس کے حامل افراد عام طور پر روحانی طور پر ترقی پذیر هوتے هیں۔

 

18

          یه عدد هوس پرستی اور مادیت کی علامت هے۔ اس عدد کے حاملین کی روحانی خصوصیات تباه هوکر ره جاتی هیں۔ اس کے حاملین کی زندگی خانگی لڑائ جھگڑوں تلخیوں رنجشوں وغیره سے عبارت هوتی هے۔

 

19

          یه عدد شمس کا مظهر هے۔ یه خوش قسمتی کا عدد هے۔ یه اپنے حاملین کی خوشیوں کامیابیوں عزت و مرتبے اور مستقبل کی کامیابی کی پیش گوئ کرتا هے۔

 

20

          آگاهی اور فیصلے کا عدد هے۔ نۓ منصوبوں و خواهشوں سے آگاهی و تنبیه کی جھلک دیتا هے۔ کام کرنے کی طرف مائل هے لیکن اچھے منصوبوں یا فرائض کے علاوه یه مادی عدد بالکل نهیں هے۔

 

21

          عزت و کامیابی و ترقی کا هے۔ اس کے حاملین کو طویل جنگ کے بعد حوصلے و جراءت مندی کے باعث فتح نصیب هوتی هے۔

 

22

          اس کے زیر اثر افراد خیالوں کی دنیا میں کھوۓ رهتے هیں۔ ان کا حقیقی دنیا سے تعلق بهت کم هوتا هے۔ جب تک خطره انکو اچھی طرح گھیر نه لے، اس وقت تک یه خیالوں کی دنیا سے باهر نهیں آتے۔ دوسروں کے اثرات سے غلط فیصلے کرجاتے هیں۔

 

23

          یه عدد کامیابیوں کا هے۔ اسے اسد کا شاهی ستاره بھی کها جاتا هے۔ اپنے سے بڑے لوگوں کی مدد حاصل هوتی هے۔ اور اونچی جگهوں سے تحفظ حاصل هوتا هے۔ اگر اس کا تعلق مستقبل سے هو، تب بھی یه خوش قسمتی کا عدد ثابت هوتا هے۔

 

24

           یه عدد بھی خوش قسمتی کا عدد هے۔ منصوبوں میں دوسروں کا تعاون اور مدد ملتی هے۔ محبت و جنس کے معاملات میں کامیابی کا حصول هوتا هے۔

 

25

          یه تجربات سے حاصل کی گئ قوت کا مظھر هے۔ اپنے اور لوگوں کے مشاهدات و تجربات سے مفاد حاصل کرنے کی قابلیت اس عدد میں بدرجه اتم موجود هے۔ اس عدد کو مکمل خوش قسمتی کا عدد اس لیے تسلیم نهیں کیا جاسکتا کیونکه اس کی ابتداء عموماً لڑائ جھگڑوں و فساد سے هوتی هے۔

 

 

اس سے پچھلا صفحه

 

باقی اگلے صفحے پر

 

Hosted by www.Geocities.ws

1