مظفرگڑھ

تعارف

مظفر گڑھ کی بنیاد حاکم ملتان نواب مظفر خان شہید نے 1794 عیسوی میں رکھی۔ 1796 عیسوی میں اسے صدر مقام کی حیثیت دی گئی۔ مظفر گڑھ 1818 عیسوی تا 1848 عیسوی تک سکھ عملداری میں رہا۔ تاہم اس دوران مظفرگڑھ کے بجائے خان گڑھ کو صدر مقام بنا دیا گیا۔ 1849 عیسوی میں یہ شہر انگریزوں کے زیر تسلط آ گیا۔ 1869 عیسوی میں مظفرگڑھ کو ٹاﺅن کمیٹی کا درجہ دیا گیا۔

مظفرگڑھ ایک ارضی پٹی کی صورت میںدریائے چناب اور دریائے سندھ کے درمیان واقع ہے جو بالترتیب اسکے مشرق اور مغرب میں بہتے ہیں۔تحصیل علی پور کی طرف سے یہ مستطیل کی شکل میں ہے۔ مظفرگڑھ کے شمال میں ضلع لیہ ہے۔ جنوب میں بہاول پور اور رحیم یار خان کے اضلاع ہیں۔مشرق میں دریائے چناب کے پار ضلع ملتان اور خانیوال واقع ہے۔شمال مشرق میں ضلع جھنگ واقع ہے۔مغرب میں دریائے سندھ کے پار ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے اضلاع واقع ہیں۔

ضلع مظفر گڑھ کاکل رقبہ 8249 مربع کلومیٹر ہے جو مندرجہ ذیل تحصیلوں پر مشتمل ہے۔

  1.  مظفرگڑھ

  2. علی پور

  3. کوٹ ادو

  4. جتوئی

 

Hosted by www.Geocities.ws

1