آبادی

تقریباً 26,36,000 (1998) کی مردم شماری کے مطابق

رقبہ

8249 مربع کلومیٹر

فی کلومیٹر آبادی

320 نفوس اوسطاً

عرض البلد

30.05این

طول البلد

71.14 ای
بارانی ﴿ملی میٹر﴾
200 تقریباً
تحصیلیں
مظفرگڑھ، علی پور، کوٹ ادو، جتوئی
قومی اسمبلی میں نششتیں
5
صوبائی اسمبلی میں نششتیں
11
یونین کونسلوں کی تعداد
93
مین ٹاﺅن

خان گڑھ، شہر سلطان، سیت پور، جتوئی، رنگ پور، گجرات ، محمود کوٹ، کوٹلہ لغاری، سناواں، بصیرہ، دائرہ دین پناہ، چوک منڈا، شاہ جمال،کرم داد قریشی وغیرہ

زبانیں

سرائیکی علاقائی زبان ہے اسکے علاوہ اردو ، پنجابی، بھی بولی جاتی ہے۔

فصلیں

گندم ،گنا اور کپاس مظفرگڑھ کی اہم فصلیں ہیں۔اسکے علاوہ چاول ،جوار ، باجرہ ، مونگ،ماش ،مسور، مکئی، سرسوں اور سورج مکھی بھی کم مقدار میں کاشت کی جاتی ہیں۔

پھل اور فروٹ

آم ، کھجوریں، ترشہ، انار وغیرہ اسکے علاوہ جامن، ناشپاتی، فالسہ اور کیلا بھی کم مقدار میں اگایا جاتا ہے۔

سبزیاں

پیاز ، گاجر، گوبھی اور مٹر وغیرہ اسکے علاوہ بھنڈی ،توری ، ٹماٹر، آلو، ادرک اور مرچ بھی کم مقدار میں اگائی جاتی ہیں۔

جنگلات

1,02,110 ایکڑرقبے پر جنگلات پھیلے ہوئے ہیں اسکے علاوہ2352کلومیٹر کے رقبے پریعنی سڑکوں، ریلوے لائنوں اور نہروں کے کناروں پر قطار میں درخت لگے ہوئے ہیں

پختہ سٹرکیں

1,084 کلومیٹر,، مظفرگڑھ پختہ سٹرکوں کے ذریعے سے ملتان ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان کے اضلاع اور تمام پاکستان سے جڑا ہوا ہے۔

ریلوے

ضلع مظفرگڑھ ریلوے لائنوں کی مد د سے ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع کے ذریعے تما م ملک سے ملا ہوا ہے۔

گرڈ اسٹیشن

ضلع مظفرگڑھ میں66 KVسے 132KVتک کے 11گرڈ اسٹیشن ہیں۔

ٹیلی فون ایکسچینج

پچاس سے لیکر چار ہزار لائنوں کی27عددفون ایکسچینج اور اسکے علاوہ ملک کی تمام موبائل فون سروس کی سہولت بھی موجود ہے۔

انڈسٹریل یونٹ
تقریباً1,178
اہم صنعتیں

کاٹن جننگ اینڈ پریسنگ، فلورملز، جیوٹ، ٹیکسٹائل، آئل ملز، کاغذ اور گتے کی مصنوعات، پیٹرولیم مصنوعات، پولی تھین بیگ کی صنعت، بجلی کی پیداوار، ریڈی میڈ کپڑے، چینی اور ٹیکسٹائل کی صنعتیں اہم ہیں۔

Hosted by www.Geocities.ws

1