Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

January 31, 2006

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اختر حسین نے عارضی بیت الحمزہ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو سیاسی آزادی دی جائے۔ حکمران حقیقت پسندی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی مخالف جماعتوں کے ساتھ جاری ناروا سلوک کو فی الفور ختم کریں۔مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کو انصاف فراہم کراتے ہوئے اسے سیاسی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنے کی آزادی فراہم کرائیں جو کہ نہ صرف ان حکمرانوں کی ذمہ داری میں شامل ہے بلکہ ملکی سیاست میں توازن پیدا کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے ملک کے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ حکمرانوں کے اس دہرے کردار کا نوٹس لیکر تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی آزادی فراہم کرائیں۔


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1