Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

January 30, 2006

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی اورسيز کميٹی نے اسٹاک ہوم سے جاری کئے گئے ايک بيان ميں مقتدر قوتوں سے مطالبہ کيا ہے کہ محب وطن افراد اور قوم کو سياسی دھارے سے الگ رکھنے کا عمل بند کيا جائے جس کی وجہ سے ملک دشمن قوتوں کو پنپنے کا بھرپور موقع ملا ہوا ہے اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقبل کے لئے اپنی طاقت ميں اضافہ کررہے ہيں اور اس مقصد کے لئے وہ سرکاری وسائل پوری طرح استعمال کر رہے ہيں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمران وقت ہوش کے ناخن ليں اور جو لوگ کھلے عام حقوق کے نام پر سندھ کی علحيدگی کی بات کر رہے ہيں انکو ملک توڑنے کی باتيں کرنے پر مقدمات چلائيں جائيں اور محب وطن افراد آفاق احمد اور عامر خان کے ساتھ ساتھ يوسف رضا گيلانی اور جاويد ہاشمی پر سے بے بنياد جھوٹے مقدمات کا خاتمہ کيا جائے، کيونکہ محب وطن سياست دان ہی در اصل اس ملک کے محب وطن افراد کی نمائندگی کرتے ہيں چاہے انکا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو۔

موجودہ بين الاقوامی حالات جس ڈگر پر جا رہے ہيں ايسی صورت ميں سياسی انتقام پر چلتے ہوئے حکومت غير ملکی دباؤ سے کبھی نہيں نکل سکتی۔ جس طرح حکومت وقت اس وقت غير ملکی دباؤ کا شکار ہے اس سے نکلنے کی ايک ہی صورت ہے کہ ملک ميں سياسی انتقامی کاروائی بند کی جائے اور ايسے لوگوں کو حکومت سے باہر کرکے مقدمات چلائے جائيں جو آج يہ اشارہ دے رہے ہيں کہ اگر سندھ کو حقوق نہيں ملے تو سندھ کو آزادی کی طرف ليجايا جاسکتا ہے ۔


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1