|
January 30, 2006
انتقامی سیاست نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا، مہاجر قومی موومنٹ
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان نے عارضی بیت الحمزہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ منفی و انتقامی سیاست نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے اس تباہی کے ذمہ دار وہ ہی عناصر ہیں جو ماضی میں عوام میں فرقہ واریت کو فروغ دیتے رہے ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ آج بھی وہ ہی عناصر ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگارہے ہیں ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کو آج بھی ایجنسیوں اور بیرونی آقاؤں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔انہوں نے ملک کے مقتدرہ حلقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومتی اتحادی جماعت کی جاری دہشت گردیوں کو فی الفور رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
|