|
January 28, 2006
حکمرانوں نے جمہوریت پر قدغن لگادي ہے، ایگزیکٹو کمیٹی
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے عارضی بیت الحمزہ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک قومی اور عوامی رہنما اور دو مرتبہ ملک کی وزیراعظم منتخب ہونے والی پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کے شوہر آصف زرداری کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کی خدمات حاصل کر کے حکمرانوں نے نہ صرف جمہوریت پر قدغن لگائی ہے بلکہ اپنے ملک کی سیاسی اقدار کی جگ ہنسائی بھی کر ڈالی ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ اس وقت ملک کی سیاست میں صرف اور صرف مفادات اور اپنے اقتدار کے تحفظ کی بنیاد پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے اور حکمراں کسی بھی صورت میں اپنے مخالفین کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ان حکمرانوں کے لیے بیجا اقدامات اور آمرانہ طرز حکومت اور جی حضوری کی بدولت آج اس ملک کی پہچان ایک دہشت گرد ملک کی حیثیت سے رہ گئی ہے۔
|