|
January 25, 2006
انتقام کی روش سیاست کیلئے سودمند نہیں ہوسکتی
۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے عارضی بیت الحمزہ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برابری کی بنیاد پر حاصل ہونے والی آزادی ہی اصل جمہوریت اور انصاف وعدل کے تقاضوں پر پوری اترتی ہے ،کمیٹی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں اور ان کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ جاری ناروا سلوک نے ملک کی سیاسی اقدار میں احساس عدم تحفظ شدّت سے پیدا کردیا ہے اور موجودہ دور حکومت میں جس تیزی سے سیاست میں انتقام کی روش کو حکمرانوں نے پروان چڑھایا ہے، اس کی مثال ماضی میں ملتی ہے اور نہ ہی یہ عمل ملک کی سیاست کیلئے سودمند ثابت ہوسکتا ہے، کمیٹی نے کہا کہ بگاڑ کا سبب حکمرانوں کا اقتدار سے چمٹے رہنا ہے، جس کی وجہ سے ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات میں ہمسایہ ممالک مداخلت کر رہے ہیں ۔ کمیٹی نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اب بھی ملک کے اندرونی معاملات میں طاقت کے استعمال کو ترک نہ کیا اور بیرونی ممالک میں اپنا مثبت اور واضح موقف پیش نہ کیا تو باجوڑ جیسے واقعات کہیں بھی رونما ہوسکتے ہیں۔
|