Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

January 24, 2006

 مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ اداروں کو مفلوج بناکر ان کی توہین کرنا افسوسناک ہے جو موجودہ حکومت نے اداروں کو یرغمال بناکر اور اپنے سیاسی مخالفین کو بزور طاقت کچلنے کے عمل سے قائم کی ہے، یہ بات اُنہوں نے عدالت میں مقدمات کی سنوائی کے موقع پر اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک میں پھیلی ہوئی بے چینی اور اضطرابی کیفیت خودساختہ ہے تاکہ ملک کے عوام اور محب وطن سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا دھیان حکمرانوں کے انسانیت سوز مظالم اور غیرجمہوری و غیرقانونی اقدامات سے ہٹایا جا سکے، اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے موجودہ دور حکومت کے 3 سالوں میں سوائے سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کے کچھ نہیں کیا


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1