Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

January 21, 2006

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی خواتین ونگ کے زیر اہتمام عارضی بیت الحمزہ پر مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ عارضی بیت الحمزہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق تقریب میں مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی شعبہ خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین آفاق احمد کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے شعبہ خواتین کی انچارج نے کہا کہ آفاق احمد کو اپنے مذموم مقاصد کی راہ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہو ا دیکھنے والوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ آفاق احمد نے مہاجر قوم سے عہد وفا نبھاتے ہوئے مظالم اور جیل کی صعوبتوں کو برداشت کرکے اپنی قوم کا نجات دہندہ اور مسیحا ہونے کا ثبوت دے دیا ہے


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1