|
Mar 25, 2000
٤٨ گھنٹوں ميں ٣ مہاجر کارکنان شہيد کردئے گئے
تاريخ: ٢٥ مارچ ٢٠٠٠
وقار احمد
کراچی۔۔۔مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن کو جمہ کی رات کو دو موٹر سائکل سواروں نے لانڈھی ميں فائرنگ کرکے ہلاک کرديا ۔ گزشتہ ٤٨ گھنٹوں ميں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان کا يہ تيسرا قتل ہے۔
٢٠ سالہ وقار لانڈھی سيکٹر ٣٦-جی ميں لال گوٹھ ميں بس کا انتظار کر رہے تھے کہ قاتلوں نے ان پر فائرنگ کردی اور شہيد کرديا۔ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اس سے پہلے اتوار کی رات کو مہاجر قومی موومنٹ کے ٢ مزيد کارکنان کو شہيد کرديا گيا تھا۔ اسلم اور عزيز کو بھی لانڈھی پولس تھانے کی حدود ميں شہيد کيا گيا تھا۔جبکہ اسی واقعے ميں سيکٹر انچارج طاہر بھی شديد زخمی ہوئے۔
|