Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

Dec 10, 2005

منگل ٢٧ دسمبر ٢٠٠٥

کراچی … کھوکھراپار کے علاقے میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن کو ہلاک کر دیا۔ مقتول نے بیوہ اور دو بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ دہشت گرد تین موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کھوکھرا پار سعودیہ کالونی میں ایک تقریب میں مہاجر قومی موومنٹ کا کارکن طارق ولد تصدق حسین موجود تھا، اسی دوران تین موٹر سائیکلوں پر دہشت گرد آئے اور اسے اغوا کرنے لگے تو وہ بھاگتا ہوا قریبی گھر میں داخل ہو گیا تاہم ملزمان نے اس کا تعاقب کیا اور گھر میں داخل ہو کر اس کے سر اور سینے پر چار گولیاں مار کر اسے ہلاک کر دیا۔ مقتول غریب آباد کا رہائشی تھا اس نے بیوی اور دو بچوں کو سوگوار چھوڑا۔ مقتول راج مستری کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے لاش کو مقتول کے بھائی ذیشان کے حوالے کر دیا ہے۔


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1