Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

Feb 15, 2006

تاريخ: بدھ ١٥ فروری ٢٠٠٦

شاہ فيصل کالونی يونٹ نمبر ١٠٨ کے سابق انچارج اور مہاجر قومی موومنٹ کے سينيئر تقی بھائی کو متحدہ کے دہشت گردوں نے شہيد کرديا۔ تفصيلات کے مطابق ٢ روزپہلے تقی رضا بھائی اورطاہر بھائیکومتحدہ کے دہشت گردوں نے مليرکھوکراپار ميں فائرنگ کرشديد زخمی کرديا تھا تقی رضا بھائی کی جان بچانے کی کوشيشيں کام نہ آسکيں ۔ مہاجر قومی موومنٹ کے سيکريٹری جنرل عامر خان نے تقی بھائی کے قتل کی شديد مذمت کی ہے اور انسانی حقوق کی تنظيموں سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ ہمارے بے گناہ کارکنوں و ذمہ داران کے قتل اور بلاجواز گرفتاريوں کی تحقيقات کے لئے حکومت پر دباؤ ڈاليں، انہونے تقی بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجر کارکنان اور نوجوانوں کے قتل عام پر حکمرانوں نے اپنے کانوں ميں سيسہ ڈال رکھا ہے انہيں کراچی ميں بے گناہ نوجوانوں کا بہتا ہوا نہ ہی خون نظر آرہا ہے ، نہ ہی ان کے مظلوم لواحقين کی آہ وبکا ٔ۔ حکمرانوں کی خاموشی اور سرد مہری قابل مذمت ہے۔


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1