|
Feb 17, 2006
کورنگی ميں شاہ نواز کو کرکٹ کھيلتے ہوئے دہشت گردوں نے شہيد کرديا
تاريخ: جمعہ ١٧ فروری ٢٠٠٦
شاہ نواز
کراچی۔۔ کورنگی ميں جمہ کومتحدہ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے مہاجر قومی موومنٹ کے
کارکن کو شہيد کرديا ۔ پولس کے مطابق کورنگی سيکٹر ٥١ بی ميں طيبہ مسجد کے قريب گراؤنڈ ميں
٢٦سالہ شاہ نواز ولد محمد شکيل کرکٹ ميچ کھيل رہا تھا اسی دوران موٹر سائکلوں پر سوار دہشت گرد آئے اور
انہونے فائرنگ کرکے اسے موقع پر ہی ہلاک کرديا ۔ شہيد شاہ نواز کورنگی نمبر بی ٢٥١ کا رہائشی اور غير شادی شدہ تھا ۔
مہاجر قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما شريف خان کے مطابق شاہ نواز انکا کورنگی يونٹ کا سرگرم کارکن تھا اور
وہ جوتوں کی فيکٹری ميں کام کرتا تھا ۔انہونے مزيد بتايا کہ مسلح افراد نے شاہ فيصل کالونی کے يونٹ انچارج محمد تقی کو بھی دو روز پہلے
فائرنگ کرکے شديد زخمی کرديا تھا ليکن آج تک پولس ہمارے کسی بھی کے قاتل کو گرفتار
نہيں کرسکی ہے۔
|