Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

Dec 14, 2005

بدھ ١٤ دسمبر ٢٠٠٥

کراچی … سعود آباد کے علاقے میں منگل کے روز موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٥٠ سالہ موٹر سائیکل سوار مہاجر قومی موومنٹ کا کارکن شہيد ہوگیا۔ مقتول کے سر میں دو گولیاں لگیں۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سی ایریا میں ایک بیکری کے قریب موٹر سائیکل پر ٥٠ سالہ سلامت علی ولد مختار علی جارہا تھاکہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل پر دو دہشت گرد آئے اور انہوں نے قریب سے اس پر فائرنگ کردی جس سے دو گولیاں اس کے سر میں لگیں اور وہ موقع پرہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول سی ایریا مکان نمبر ١٣٠/٦ کا رہائشی تھا اور ٹھیکیداری کرتا تھا۔ ماضی میں اس نے مہاجر قومی موومنٹ کے کاموں کی ٹھیکیداری کی تھی، مقتول شادی شدہ تھا، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو اس کے بھائی رحمن علی کے حوالے کردی ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دریں اثناء مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما شریف خان نے اپنے بیان میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول علاقے میں معافی مانگ کر رہ رہا تھا۔


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1