Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

Sep 07, 2005

مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ناصر عباس کو شہيد کرديا گيا

تاريخ: ٧ ستمبر ٢٠٠٥

ناصر عباس

کراچي۔۔۔مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ناصر ولد نواب کو گارڈن تھانے کي حدود عثمان آباد ميں بي پي فيکٹري سے متصل باجے والي گلي کے قريب ٹارگٹ کلنگ کے ذريعے شہيد کرديا گيا۔ تفصيلات کے مطابق منگل کي شب جائے واردات پر متحدہ کے مسلح موٹر سائکل سوار دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے٣٠ سالہ ناصرکمانڈو ولد نواب۔جان بحق اور انکے دو دوست ٢٥ سالہ فقير محمد ولد شمش الدين اور ٢٨ سالہ سجاد ولد عبدالمجيد شديد زخمي ہوگئے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔مقتول کي لاش اور زخميوں کو سول ہسپتال لايا گيا جہان مقتول کي لاش کے ہمراہ آنے والے مشمعل ہجوم نے متحدہ کی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرائے بغير اپنے ساتھ لے گئے۔ مقتول ناصر جونائيل جيل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈی ايس پی ايجاز کا بھائی ہے۔اور واقعہ کے وقت شہيد ناصر اپنے دوستوں کے ہمراہ بی پی فيکٹری کے قريب بيٹھا تھا کہ متحدہ کے مسلحہ موٹرسائکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ مقتول شہيد سرکاری ملازم تھا۔ شہيد ناصر مہاجر قومی موومنٹ رنچھوڑ لين سيکٹر کا کارکن تھا۔ واقعہ کے بعد علاقے ميں خوف و ہراس پھيل گيا اور دکانيں اور بازار بند ہوگئے۔


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1