|
Dec 11, 2005
لانڈھی میں فائرنگ ، مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن نادر رضا اورعدنان شہيد
اتوار ١١ دسمبر ٢٠٠٥
نادر رضا
کراچی … لانڈھی میں فائرنگ سے مہاجر قومی موومنٹ کے دو کارکن ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر ایک مین روڈ پر مارکیٹ کے قریب جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب فائرنگ سے ٢٤ سالہ عدنان انور اور ٢٧ سالہ نادر رضا زخمی ہوگئے۔ جنہیں جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ لیکن وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے۔ مقتول لانڈھی ٤ میں ایک ہی محلے میں رہتے اور کیبل کا کام کرتے تھے، دونوں مہاجرقومی موومنٹ لانڈھی سیکٹر کے سرگرم کارکن شاداب کے قریبی رشتہ دار تھے، مہاجر قومی موومنٹ کے مطابق دونوں ان کے کارکن تھے اور آج کل خاموش زندگی گزار رہے تھے۔
|