Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

Apr 01, 1991

الطاف گروپ نے مخالفين کے قتل کا سلسلہ شروع کرديا

تاريخ: يکم اپريل ١٩٩١


سعيد بھائی کی شہادت سے متحدہ قاتل ٹولے نے الطاف سے اختلاف کرنے والے مہاجر کارکنوں کو قتل کرنے کا سلسلہ شروع کرديا تھا اور اس واقع کے چند ہی گھنٹوں بعد لائنز ايريا کے کامران بھائی اور

کو بھی شہيد کرديا گيا تھا۔ اس دن مراد پريڈي بھائي کو بھي ايک پرانے جرم کي سزا دينے کا فيصلہ کيا گيا جو کہ آفاق بھائي کو قتل کرنے سے انکار کي صورت ميں ان سے سرزرد ہوا تھا- مراد پريڈي ايک پرجوش اور دلير نوجوان تھا جب آفاق بھائي نے اسے لائينز ايريا کا سيکٹر انچارج نامزد کيا تو اس نے وہاں موجود جرائم پيشہ افراد کا ناطقہ بند کرديا علاقے سے جرائم کے کئي اڈے بلکل ختم ہوگئے اور باقي خفيہ مقامات پر منتقل ہوگئے بڑے بڑے جرائم پيشہ طرم خان لائينز ايريا چھوڑنے پر مجبور ہوگئے- ان ميں سے ايک جرئم پيشہ شخص جاويد لنگڑا بھي تھا- نائن زيرو کو پوري پارٹي ميں کوئي بھي ايسا نظر نہيں آيا کہ جو مراد بھائي کو منہ دے سکے اس لئے انہيں نے جاويد لنگڑے کو بلا کر اسے مراد بھائي کے قتل کا ٹاسک ديا اور اس سے يہ وعدہ بھي کيا کہ اگر وہ يہ کام کر ديتا ہے تو اسے لائينز ايريا کا سيکٹر انچارج بناديا جائے گا پھر وہ جو چاہے وہاں کرسکتا ہے جاويد لنگڑے نے فورا حامي بھر لي اور اپنے چند دوسرے جرائم پيشہ ساتھيوں کے ساتھ واپس لائينز ايريا پہنچا اور چھپ کے مراد بھائي پر فائرنگ کر دي اس وقت مراد بھائي کے ساتھ سيکٹر کميٹي کے رکن کامران بھائي بھي تھے وہ بھي اس فائرنگ کي زد ميں آ کر شہيد ہوگئے- اس تجربے کے بعد نائن زيرو کي قيادت نے محسوس کيا کہ جرائم پيشہ افراد انہيں بہتر رزلٹ دے سکتے ہيں اور يوں ايک نئے دور کا آغاز ہوا پڑھے لکھے افراد کو پيچھے کر کے جرائم پيشہ افراد کو آگے لايا جانے لگا


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1