Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

Jun 22, 1991

٢٣ جون ١٩٩١

منصورالحق يونٹ 86 لانڈھي سيکٹر کے ساتھي تھے- انکي عمر 25 سال تھي اور يہ پوليس ميں نئے نئے بھرتي ہوئے تھے- 20 جون 1991 کو الطاف گروپ کے مسلحہ حملے کے بعد يہ بھي دوسرے ساتھيون کي طرح لانڈھي سے چلے گئے تھے اور ملير ميں کسي دوست کے پاس ٹہرے تھے ليکن انکا ٹيلي فون پر دوسرے لوگوں سے رابطہ رہا اور يہ انہيں تسلياں ديتے رہے تھے- انکا رابطہ ان لڑکون سے بھي تھا جنہوں نے انکے ساتھ پوليس کي ٹرينگ مکمل کي تھي گمان ہے کہ ان ميں سے کسي نے انکي مخبري کردي تھي اور يہ دہشت گردوں کے ہتھے چڑھ گئے تھے انہين ملير کے سکٹر آفس ميں شديد تشدد کے بعد کلاشنکوف کا برسٹ مار کر شہيد کر ديا گيا تھا- يہ کراٹے کے کھلاڑي تھے . شقي القلب دہشت گردوں نے انکے بازوؤں جوکہ کسرت کی وجہ سے نماياں تھے کو چاقو سے چير دئے تھے -23 جون 1991 کو انکي نعش ملير ٹيلي فون ايکسچينج کے قريب ريلوے کي پٹريوں پر پائي گئي تھي


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1