|
mm dd, year
منصور احمد عرف چاچا کو شير خوار بيٹي اور بيوی سميت شہيد کرديا گيا
٤ نومبر ١٩٩٤:
منصور احمد خان چاچا
مہاجر قومی موومنٹ کےڈپٹی جنرل سيکريٹری اور متحدہ کے منحرف رہنما منصور احمد عرف چاچا کو گلشن اقبال ميں دہشت گردوں نے سسرال سے واپسی کے دوران انکی کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے شہيد کرديا۔ دہشت گردوں نے انکے گيارہ سالہ بيٹا، سالی اور بيوی کو بھی درندگی کے ساتھ ہلاک کرديا۔ شہيد منصور احمد اپنے علاقے کی ہر دلعزيز شخصيت تھے۔ اور عوام کی خدمت کے لئے اپنی جان کی بازی لگانے والوں ميں سے ايک تھے۔ انہونے الطاف حسين کی طاقت کے دور ميں اس وقت آفاق بھائی کا ساتھ ديا جب الطاف حسين کی دہشت سے کراچی ميں پتہ تک نہيں ہلتا تھا۔منصور بھائی نے الطاف حسين کے گھناؤنے کردار کی حقيقت جان کر آفاق بھائی اور عامر بھائی کا ساتھ ديکر قائد کے غدار اور مہاجر پرست کہلانا پسند کيا۔ اسی لئے انکو ٹارگٹ کلنگ کر کے ہلاک کرديا گيا۔
|