|
Nov 24, 2005
لیاقت آباد سے مہاجر قومی موومنٹ کا کارکن انوراغوا کے بعد قتل
جمعرات ٢٤ نومبر٢٠٠٥
محمد انور
لياقت آباد سے دہشت گردوں نے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن کو اغوا کر لیا،ہاتھ پاوٴں باندھ کر سر میں گولیاں مارکر ہلاک کر دیا اور لاش گلستان جوہرکے علاقے میں پھینک دی، مہاجر قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما شریف خان نے کہا ہے کہ سرکاری سرپرستی میں کارکنوں کا قتل کیا جا رہا ہے، محمد انور کی شادی حال ہی میں ہوئی تھی، تفصیلات کے مطابق منگل کی شب لیاقت آباد بی ایریا اعظم نگر میں ٣٠ سالہ محمد انور ولد اختر حسین گھر کے قریب بیٹھا ہوا تھا اسی دوران وہاں مسلح افراد آئے اوراسے اغوا کر کے لے گئے۔ منگل کو رات گئے گلستان جوہر بلاک۔١٠ -A میں ہلاک کرنے کے بعد لاش پھینک کر فرار ہو گئے، مقتول کے ہاتھ، پاوٴں بندھے ہوئے تھے اور سر میں تین گولیوں کے نشانات تھے، پولیس کے مابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اس کے ماموں کے حوالے کر دیا ہے، مہاجر قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما شریف خان نے کہا کہ محمد انور مہاجرقومی موومنٹ کی لیاقت آباد کمیٹی کے رکن تھے اور جب سے ہمارے خلاف آپریشن شروع ہوا وہ خاموشی سے وقت گزار رہے تھے اور حال ہی میں ان کی شادی ہوئی تھی، اُنہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں ہمارے کارکنوں کو قتل کیا جا رہا ہے متعدد کارکنوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے لیکن پولیس اب تک کسی قاتل کوگرفتار نہیں کر سکی ہے۔
|