Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

May 02, 1993

عظيم احمد طارق سابقہ مہاجر قومی موومنٹ کے چيئر مين تھے اور الطاف حسين کے لندن فرار ہونے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف وہ روپوش ہو گئے تھے اور ايک دن اچانک انہونے روپوشی ترک کرکے پريس کانفرنس بلائی جسميں اے پی ايم ايس او کے ابتدائی دور کے ساتھيوں آفاق شاہد، ڈاکٹر سليم حيدر اور شمعون ابرار کو بھی بلاليا گيا گھا۔ اس پريس کانفرنس ميں عظيم بھائی نے اقرار کيا کہ الطاف حسين نے دہشت گردی کے ذريعے ہزاروں افراد کو قتل کروايا ہے اور وہ مزيد دہشت گردی پر آنکھيں بند کرکے الطاف حسين کا ساتھ نہيں دے سکتے۔ اسکے بعد مہاجر قوم سے دہشت گردی کی سياست کو پاک کرنے کے لئے انہونے الطاف حسين سے علحيدگی اختيار کرکے گلشن اقبال ميں علحيدہ ايم کيو ايم کا آفس قائم کيا اور وہ وہاں بيٹھنے لگے۔ انکا رابطہ آفاق احمد اور عامر خان سے ہو چکا تھا اور وہ جلد يا بدير مہاجر سياست کے حوالے سے آفاق اور عامر بھائی کے ساتھ ملکر کسی لائحہ عمل کا اعلان کرنے والے تھے کہ اختلاف برداشت نہ کرنے والوں نے انکو بھی ہلاک کرديا۔


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1