|
Mar 15, 2004
لياقت آباد کے سيکٹر انچارج اشرف خان عرف ملا کو شہيد کرديا گيا
پير ١٥ مارچ ٢٠٠٤
سيکٹر انچارج اشرف خان
مہاجر قومی موومنٹ کے لياقت آباد سيکٹر انچارج محمد اشرف بھائی عرف ملا کو قاتل ٹولے کے دہشت گردوں نے سچل تھانے کي حدود ميں سپر ہائی واے پر واقع بسم اللہ سينٹر کے قريب اندھا دھند فائرنگ کرکے شہيد کرديا۔ ملزمان نے اشرف انکے قريبي رشتے محمد حسين پر خود کار آتشيں اسلحہ سے فارئرنگ کي اور انکو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ زخميوں کو عباسی شہيد ہسپتال پہنچايا گيا جہاں چند گھنٹوں بعد وہ شہيد ہو گئے جبکہ محمد حسين کی حالت رات گئے تک انتہائی نازک رہی اور اگلے دن وہ بھی زخموں کي تاب نہ لاکر خالق حقيقتی سے جا ملے۔ محمد اشرف لياقت آباد کے ريائشي تھے اور مہاجر قومي موومنٹ کے انتہائي متحرک کارکن تھے ۔ ايک ماہ پہلے ان کے گھر پر قاتل ٹولے نے تين بار جان ليوا حملے کئے تھے جس ميں انکي بہنيں شديد زخمي ہو گئيں تھيں جسکي وجہ سے وہ ايک ماہ پہلے لياقت آباد سے سرجاني ٹاؤن منتقل ہو گئے تھے۔(محمد اشرف کے بڑے بھائی ٤٥ سالہ خوشدل کو بھی قاتل ٹولا پہلے ہي ١٥ دسمبر ٢٠٠٢ بروز پير دہشت گردي کا شکار بناکر شہيد کرچکا ہے۔يہاں کلک کريں)
قائدِ مہاجر آفاق احمد نے قاتل ٹولے کی اس دہشت گردی کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ظالمانہ دہشت گردی کے واقعے نے امن کی باتيں کرنے والوں کے اصل عزائم بے نقاب کردئے ہيں۔ انہونے دہشت گردی کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ايک روزہ ميچ کے اسلحہ کے سائے ميں کامياب انعقاد پر مبارک باد دينے والوں نے اس قتل کے ذريعے پيغام ديا ہے کہ اب کراچي کے عوام انکے يرغمالي بن چکے ہيں ۔انہونے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزيت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالي دعا کي کہ اللہ تعلا شہيد کے درجات بلند کرے اور لواحقين کو صبر و جميل عطا فرمائے امين !
|