|
11 16, 2005
عليم صديقی عرف چاچا کو قاتل ٹولے کے دہشت گردوں نے شہيد کرديا
تاريخ: بدھ ١٦ نومبر ٢٠٠٥
عليم صديقی
کراچی … کھوکھراپار کے علاقے میں منگل کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے مہاجر قومی موومنٹ کے جوائنٹ یونٹ انچارج کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر توسیع میں اسنوکر کلب پر ٤٠ سالہ علیم چاچا ولد ریاض احمد موجود تھے کہ اس دوران تین موٹر سائیکلوں پر مسلح افراد آئے اور انہوں نے قریب سے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، مقتول یونٹ نمبر ٩٧ / کا جوائنٹ انچارج تھے انہوں نے بیوہ اور دو بچوں کو سوگوا ر چھوڑا ہے۔ د ریں اثناء مہاجر قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما شریف خان نے اپنے بیان میں کہا کہ علیم چاچا معافی کے بعد علاقے میں رہ رہے تھے کیونکہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ وہ ملیر سے شفٹ ہوسکیں جبکہ ملیر میں چند روز قبل یونٹ نمبر ٩٨ کے جوائنٹ انچارج ٹیکسی ڈرائیور سعید کو بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور لانڈھی میں سرگرم کارکن شرافت کو اغواء اور تشدد کرکے ہلاک کیا۔
|