Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

March 12, 2006

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ قومی عبوری حکومت کے قیام کے مطالبے پر پیش رفت کرتے ہوئے ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے، صدر پرویز کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہار ملک کی سیاسی صورت حال کی جانب ایک مثبت قدم ہے، وہ عدالت میں مقدمات کی پیشی کے موقع پر وکلا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے اور حکومتی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنا اس وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے، اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکامی اور بدنامی کی سب سے بڑی وجہ انسانی حقوق کی پامالی اور جمہوریت کو کچل کر آمریت کا نفاذ ہے جس کا ثبوت امریکا کی جانب سے جاری ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کی رپورٹ اور صدر بش کا جمہوریت کی ملک میں مستقل بحالی کے اقدامات کا بیان ہے، اُنہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے مطالبے اور حکومتی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی و قومی مفاد میں فیصلے کرنا اس وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1