Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

March 05, 2006

کراچی … مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اختر حسین نے عارضی بیت الحمزہ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے بے گناہ کارکنوں و ذمہ داران کو بے دردی سے قتل کرنے، قتل کرانے والے اور قتل کی وارداتوں پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے عذاب الٰہی سے ڈریں، اُنہوں نے ملیر سیکٹر کے سینئر کارکن نعیم احمد کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوأ اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3/برسوں میں ہمارے 100/ سے زائد کارکنوں و ذمہ داروں کو قتل کیا جا چکا ہے اور آج تک کسی بھی کارکن کے قتل میں ملوث دہشت گرد گرفتار نہیں کیے گئے گزشتہ روز ملیر سیکٹر کے ساتھی نعیم بھائی جو اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی غرض سے اپنے گھر واقع ملیر گئے تھے، کو دہشت گردوں نے اہل محلہ اور اہل خانہ کے سامنے اغوأ کر کے چند گھنٹوں بعد ہی قتل کرنے کے بعد لاش ملیر جھنڈا چوک پر پھینک دی، اُنہوں نے مقتدر حلقوں اور اعلیٰ عدالتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی میں جاری مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے بے گناہ کارکنوں کے قتل اور بلاجواز چھاپے، غیرقانونی گرفتاری اور جھوٹے مقدمات قائم کروانے کے اس عمل کو رکواکر مہاجر قومی موومنٹ پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کرائیں۔


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1