Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

March 03, 2006

متحدہ حزب اختلاف کی جانب سے ملک بھر ميں توہين رسالت ۖ کے خاکوں پر احتجاج کے لئے آج کی ہڑتال کی کال کی تھی ، يہ پہلی مرتبہ ہے کے ايم ايم اے اور آے آر ڈی نے مکمل طور پر اس ہڑتال کی حمايت کی ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ اے آرڈی کا حصہ ہے اور اس ہڑتال کو مہاجر قومی موومنٹ کی بھرپورحمايت حاصل ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے نمائندے نے کراچی ميں آل پارٹيز ايکشن کميٹی کے دونوں اجلاس ميں شرکت کی اور اس دن کويوم سياہ منانے کا فيصلہ کيا تھا۔

کراچی آج صبح ہی سے ہڑتال اور يوم سياہ کا منظر بڑے واضح طور پر پيش کر رہا ہے۔ کراچی کی سڑکيں ٹريفک سے خالی نظر آرہی ہيں۔ آج پھر برسوں بعد کراچی بتا رہا ہے کہ وہ آج بھی حب رسول ۖ کے معاملے ميں پيش پيش ہے۔مغرب پسند ليڈروں کی ايک پارٹی نے بڑی کوشش کی ہے کہ کراچی اور مہاجروں کی اسلام کے حوالے سے شناخت کو بدل ديا جائے۔ آج کراچی بتا رہا ہے کہ وہ اس ميں مکمل ناکام ہو چکے ہيں۔آج کراچی ميں تمام کاروبار ، کارخانے ، تعليمی ادارے، شہر کی بندر گاہ اور انڈسٹريل ايرياز ميں کام شديد متاثر ہے۔ اس ہڑتال ميں تمام ٹرانسپورٹرز کي تنظيموں نے بھرپور حمايت کی ہے جسکی وجہ سے سڑکوں سے بسيں ، رکشے ، ٹيکسياں اور ٹرک تک غائب ہيں۔ کراچی کی ٨٥٥ سے زيادہ تنظيموں اور انجمنوں نے ہڑتال کی مکمل سپورٹ کی ہے جسکی وجہ سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکٹيں بند ہيں۔

کراچی ہڑتال کی آڈيو رپورٹ کے لئے يہاں کلک کيجئے


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1