|
March 01, 2006
توہين آميز خاکوں پر يورپی ممالک سے تعلقات ختم کئے جائيں۔ آفاق بھائی
قائد مہاجر آفاق احمد نے کہا ہے کہ حکمراں توہين رسالت ۖ پر پرامن احتجاج اور مظاہروں
کو بزور طاقت روک کر مغرب کے آلہ کار بننے کے بجائے حقيقی معنوں ميں عوام کا
احتجاج سرکاری سطح پر ريکارڈ کرانے کيلئے يورپی ممالک سے تمام تر تعلقات منقطع کرکے
امت مسلمہ کا حصہ ہونے کا ثبوت ديں۔ انہونے کہا کہ آج يورپی ممالک کی جانب سے توہين آميز خاکوں
کی اشاعت پر پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے اور اپنے نبی ۖ کی شان ميں گستاخی کرنے والوں کو عبرتناک
انجام تک پہنچانے کيلئے اپنا احتجاج ہر سطح پر ريکارڈ کروارہی ہے۔افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے ملک کے
حکمران اپنی روائتی بے حسی اور مغرب پرستی کو برقرار رکھتے ہوئے ايک مسلم ملک ميں عوام کو احتجاج بھی
نہيں کرنے دے رہے ۔
|