Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

February 21, 2006

کراچی۔۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اختر حسين نے کہا ہے کہ حکومت مہاجر قوم کی نسل کشی کے اجنڈے پر عمل پيرا ہے ، ہم مظالم سے خوفزدہ نہيں ہونگے ، ان خيالات کا اظہار انہونے عارضی بيت الحمزہ سے جاری ہونے والے اپنے ايک بيان ميں کيا ہے۔ علاوہ ازيں اسير سيکريٹری جنرل عامر خان نے اپنے ايک بيان ميں پير پگاڑا کی علالت پر اپنی تشويش کا اظہار کيا ہے۔ اختر حسين نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ حکمراں مہاجر قومی موومنٹ پاکستان پر آپريشن مسلط کرنے اور غير اعلانيہ پابندی لگاکر مہاجر قوم کی نسل کشی کے اجنڈے پر عمل پيرا ہيں تاکہ مشترکہ مفادات کے حصول ميں کوئی رکاوٹ پيدا نہيں ہوسکے انہونے کہا کہ حکمرانوں نے چند وقتی مفادات کی خاطر دہشت گردوں کے ہاتھوں ملک کی سلامتی داؤ پر لگادی اور انہيں شہر کراچی ميں اپنے مقاصد کی راہ ہموار کرنے کيلئے اپنے مخالفين کو صفحہ ہستی سے مٹانے کيلئے قتل و غارت گری کا کھلا لائسنس فراہم کرديا ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے خلاف اختيار کئے جانيوالا يہ ناروا سلوک اور عائد کردہ غير اعلانيہ پابندی حکمرانوں کی بدنيتی اور بوکھلاہٹ کا نتيجہ ہے مگر ہم مظالم و بربريت سے خوفزدہ ہوکر اپنی جدوجہد سے دستبردار ہونے والے نہيں ہيں ہم آج بھی اپنے چيئر مين آفاق احمد کی قيادت ميں اسی عزم و حوصلے سے اس جدوجہد ميں مصروف عمل ہيں۔


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1