Home
Home
Articles News Shuhada editorial
  MQM     Forum     Facts     Overseas    

Februar 03, 2006

مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستا ن) کے اسیر چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ٣ برس سے جاری آپریشن نے ہمارا عزم پختہ کر دیا ہے ، منظم اور نظریاتی تحریکوں کو طاقت اور ریاستی دہشت گردی سے کچلا نہیں جا سکتا، آپریشن کے دوران مہاجر قومی موومنٹ کے ٩٢ کارکنان قتل کئے جا چکے ہیں لیکن مہاجر کارکنوں سمیت سیاسی مخالفین کے قتل عام پر حکومت کی سرد مہری قابل مذمّت ہے ، سینٹرل جیل کراچی میں اپنی پیشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ میرے ساتھیوں کا خون اتنا ارزاں نہیں کہ میں اسے بھول جاؤں مجھے مخلص اور پرخلوص ساتھیوں کے پے درپے قتل پر انتہائی دکھ ہے ۔ مظالم کا میرے ساتھیوں نے جس بہادری اور جرات سے مقابلہ کیا ہے اس پر مجھے فخر ہے، اس آپریشن کے دوران ماورائے قانون اقدامات اور مظالم نے میرے اور میرے ساتھیوں کے عزم کو اور بھی پختہ کر دیا ہے ۔ مہاجر نوجوانوں نے زیر زمین رہ کر بھی جس طرح نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے وہ مثالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہوریت کے فروغ میں مخلص ہیں تو سندھ کے شہری علاقوں خصوصاً کراچی میں سیاسی مخالفین کے قتل عام کی عدالتی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو بھی سیاسی مخالفین کو کچلنے اور دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ پولیس شہر میں ہونے والے ہر قتل کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اصل قاتلوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔ آفاق احمد نے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں جاری سیاسی مخالفین کے قتلِ عام کی عدالتی تحقیقات کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ صدر پاکستان فی الفور تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کریں۔


Mohajir Qaumi Movement
Copy rights 2003-2006 All rights reserved
Hosted by www.Geocities.ws

1