|
آنکھیں انسان کی صحیح ترجمان هوتی هیں۔
زبان کو بند رکھا جاسکتا هے مگر آنکھوں می لکھی
تحریروں کو چھپانا بهت مشکل هوتا هے۔ پھولوں کی
خوشبو کو ناک سے سونگھا جاتا هے، اس کے برعکس
آنکھوں کی خوشی کو دل سے محسوس کیا جاتا هے۔
خوبصورت آنکھیں خوبصورت چهروں کی عکاس هوتی
هیں۔ یهی تو پھول هیں جو کبھی خوشی کا باعث
بنتے هیں تو کبھی غم کا سوگ بن جاتے هیں۔ تو کبھی
قبروں پر ڈالے جاتے هیں۔ کبھی محبت کی نشانی میں
دیۓ جاتے هیں تو کبھی انتظار کی مهلت پوری کرتے هیں۔
|