When the roses lose their fragrance the world seems at an end the day has lost It's gladness what a blessing is poetry.
Tere khayaal se aankhein
ترےخیال سےآنکھیں ملانے والی ہوں سجے سروپ کا جادو جگانے والی ہوں میں سینت سینت کےرکھےہوئےلحافوں سے کسی کے لمس کی گرمی چرانے والی ہوں اُسےجو دھوپ لئےدل کےگاؤں میں اترا رہٹ سے،چاہَ ، کا پانی پلانے والی ہوں ذرا سی دیر میں برسے گا رنگ بادل سے میں اب گھٹا کا پراندہ ہلانے والی ہوں جہاں پہ آم کی گٹھلی دبی تھی بھوبھل میں وہیں پہ اپنے دکھوں کو تپانے والی ہوں اس اَلگنی پہ اکیلے لرزتے قطرے کو اٹھا کے نیناں میں سرمہ بنانے والی ہوں