
![]() |
|||||
![]() |
|||||
| When the roses lose their fragrance the world seems at an end the day has lost It's gladness what a blessing is poetry. | |||||
روشنی کا یہ خزانہ - نیناں ![]() زخم یادوں کے نہیں مٹتے ہیں آسانی سے داغ دھلتے ہیں کہاں بہتے ہوئے پانی سے دکھتی جاتی ہوں میلے کا تماشہ چپ چاپ کیا پتہ بول پڑے آنکھ ہی ویرانی سے روشنی کا یہ خزانہ میری آنکھیں ہی نہ ہو شمع تو میں نے بجھادی ہے پریشانی سے میرے چہرے میں چھلکتا ہے کسی اور کا عکس آئنہ دیکھ رہا ہے مجھے حیرانی سے باندھ لی میں نے دعا رخت سفر میں نیناں ڈر جو لگتا ہے مجھے بے سروسامانی سے 2006-12-29 00:57:54 GMT
|
|||||