Naina's Poetry
When the roses lose their fragrance the world seems at an end the day has lost It's gladness what a blessing is poetry.
Poet Munir Niazi Passed Away-26.12.06
photo
MUNIR NIAZI (1928-2006)

Munir Ahmad, better known as Munir Niazi, was born in Khanpur in 1928, a village near Hushiyarpur. The natural beauty of the area, with gardens, high mountains, mosques and classical temples, provided a picturesque setting for his poetry. He was initially educated at Khanpur and after independence settled in Sahiwal, he passed his matriculation there. He earned the intermediate degree from S.E. College, Bahawalpur and a B.A. from Diyal Singh College, Lahore.

Munir Niazi launched a weekly, Saat Rang, from Sahiwal in 1949 and was also associated with the film industry and wrote numerous songs for films. He also wrote for newspapers, magazines and radio. In 1960 he established a publication institute, Al-Misal. Presently he was associated with Lahore Television and lived in Lahore.

Taiz Hawa Aur Tanha Phool,Jungle mein Dhanak,Dushmanoon Kai Darmiyan Sham and Mah-e-Munir are his popular Urdu publications. In Punjabi he has published Safar di Raat,Char Chup Cheezan and Rasta Dasan Walay Tarey.

His effective imagery conveys pictures in few words. He has experimented with poetic forms and has tried to create a new style, rhythm and diction in urdu poetry. Innocence, mythology, nostalgia, dreams, eroticism, and romance are some of his most common themes.
کلیات منیر میں مندرجہ ذیل مجموعے شامل ہیں
تیز ہوا اور تنہا پھول،جنگل میں دھنک،دشمنوں کے درمیاںشام،ماہ منیر،چھ رنگیں دروازے،آغاز زمستاں میں دوبارہ،ساعت سیار،پہلی بات ہی آخری تھی،ایک دعا جو میں بھول گیا تھا،سفید دن کی ہوا، سیاہ شب کا سمندر
---------------------------
منیر نیازی
منیر نیازی منیر نیازی
منیر
ہماچل اور جموں کی درمیانی سرحد پر شوالک کے پہاڑی سلسلے سے ایک دریا نکلتا تھا جو پنجاب میں گورداسپور اور ہوشیار پور کے اضلاع کے بیچوں بیچ خطِ تقسیم کی طرح اُترتا، ستلج تک پہنچتا تھا۔ یہ دریائے بیاس تھا، پنجاب کا پانچواں دریا۔ اسی دریا کے مشرقی کنارے پر ہوشیار پور کے موضع خانپور میں منیر نیازی پیدا ہوا۔ جسے بیسویں صدی میں اقبال، راشد، فیض اور میرا جی کے بعد اُردو شاعری کا پانچواں دریا سمجھا گیا۔ منیر نیازی ستائیس دسمبر کی شام لاہور کی مٹّی میں اُتر گئے۔ سب دریا کہیں نہ کہیں اُتر جاتے ہیں۔

دریا اپنے پیچھے اک لمبی چپ اور تیز ہوا کا شور ہی نہیں، بہت سی زرخیز مٹّی بھی چھوڑ جاتے ہیں۔ جس میں پھولوں سے لدی ڈالیوں پہ کوئلیں کوکتی ہیں، اس مٹی میں گھنے درختوں کے جنگل بھی پروان چڑھتے ہیں جن کی جانب سے امڈتی گھٹائیں دیکھ کر لڑکیاں خوش ہوتی ہیں۔ منیر نیازی نے اپنے پیچھے اردو کے تیرہ اور پنجابی کے چار مشعل مجموعے چھوڑے ہیں جن کی روشنی میں اردو اور پنجابی شاعری بہت دیر تک اور بہت دور تک چلتی رہے گی۔

اشفاق احمد اور منیر نیازی کی دوستی بھی رنگِ گُل اور بُوئے گُل کا قصہ ٹھہری۔ دونوں کی زندگی اور موت کا گراف کم و بیش ساتھ ساتھ چلا۔ ایک آدھ سال کا فرق بیچ میں تھا۔ معاشرتی پس منظر بھی کچھ ایسا مختلف نہیں تھا۔ دونوں کی ذات میں ذہانت سے پھوٹتی شرارت اور شرارت کی اوٹ سے جھانکتی بے پناہ خود اعتمادی جیسی صفات مُشترک تھیں۔ کس کو خبر کہ ذات کے تالاب میں کون سا کنکر کہاں ارتعاش پیدا کرتا ہے کہ آخری تصویر کے خدّوخال اتنے مختلف اُترتے ہیں۔ ایک نے روایت کے استھان پر دھونی رمائی۔ دوسرا شاہ حسین اور حافظ کے رنگ میں ڈوبا رخصت ہوا۔ زبان پر حمد لیے، ہاتھ میں شراب لیے۔

1950 میں منیر نے لاہور کے دیال سنگھ کالج سے گریجویشن کی۔ تب اس درسگاہ کا پرنسپل وہ دیالو تھا جسے سید عابد علی عابد کہتے تھے۔ اسی برس لاہور کے ادبی حلقوں میں منیر کی رونمائی ہوئی۔ بہت قریب کی یہ آواز ساہیوال کے قصبے سے ’سات رنگ‘ نامی ہفت روزے کی صورت درا ہوئی تھی۔ یہ شاعری کاہے کو تھی۔ یہ تو ایک خواب کے دھندلانے اور بکھر جانے کی حکایت تھی۔ نوجوان شاعر نے تہذیب کے خواب کو متروکہ جائیدادوں کی ہڑبونگ میں پریشان ہوتے دیکھا تو اسے اپنی ذات کی پناہ میں لے لیا۔ شہر میں ریاکاری کی وبا پھیل جائے تو شاعر کے پاس دان کرنے کو اپنی ذات کے سوا کیا بچتا ہے۔ منیر نے اس اجتماعی دکھ کو درویش کے کمبل کی طرح کاندھے پر رکھا اور لاہور کی گلیوں میں نکل آیا،

لاہور کی ادبی طیف کے ایک کنارے پر فیض تھا اور دوسرے سِرے پر ناصر ۔ اپنے عصر کا پورا شعور مگر لہجہ مُڑ مُڑ کے رفتگی سے آنکھ ملاتا ہوا۔ ایسے میں منیر کی آواز بہت چونکا دینے والی تھی۔ منفرد علامتیں، انوکھی تصویریں، بیان میں وارفتگی اور لحن میں نغمگی۔ فیض نے تقسیم کو داغ داغ اُجالے کا نام دیا۔ ناصر نے اسے ہجرت جانا۔ سلمان رُشدی نے اِسے نیم شب کا استعارہ دیا۔ منیر نیازی نے دو زمانوں اور دو زمینوں کو قطع کرتی اس لکیر کو شام کی اداسی بخشی۔،

ہوا کا رخ تیزی سے بدل رہا تھا۔ اب ادب کے پھول اٹھنے میں زیادہ دیر نہیں تھی مگر منیر نے شعر کو اپنی کُل وقتی مصروفیت ٹھہرا لیا تھا۔ کچھ دن کے لیے فلم نگر بھی گئے۔ مقبول گیت لکھے مگر جلد ہی بے وفا کے شہر سے نکل آئے۔ سنہ ساٹھ میں اشاعتی ادارہ ’المثال‘ قائم کیا۔ اس ادارے کی طرف سے راشد کے مجموعے ’ایران میں اجنبی‘ اور ’گماں کا ممکن‘خطِ نسخ میں شائع ہوئے۔ ان کتابوں کے طباعتی حُسن سے اندازہ ہوتا ہے کہ منیر کو حُسن کے ہر روپ سے شیفتگی تھی۔ اسے پھولوں، پرندوں اور بادلوں سے محبت تھی اور اسے محبتوں کے بیان کا ہُنر آتا تھا،

جب وہ درسگاہوں میں پرندوں کے پرِ پرواز پہ گرہ باندھنے والوں کو ادب کی اقلیم میں دندناتے دیکھتا تھا تو انہیں مکروہ قرار دیتا تھا۔ انتظار حسین کے ناول ’بستی‘ میں کرامت اور افضال کے کرداروں کو اپنے دوٹوک جُملوں سے نیست و نابود کرنے والا عرفان کا کردار منیر نیازی ہی کا عکس ہے۔ منیر کے لہجے میں اک بہادر شخص کی للکار کے ساتھ جھنجھلاہٹ بھی شامل ہونے لگی۔ وہ خود کلامی کے ڈھنگ میں تجویز کرتا تھا کہ اس شہرِ سنگ دل کو جلا دینا چاہیے۔مگر اس کی تجویز تو یہ بھی تھی کہ شام آئی ہے شراب تیز پینا چاہیے،منیر نے تعّزز فروشوں کی ملامت سہی، اپنے خواب کو شعر میں حصار کیا اور جیتا رہا۔ اس کے شعر میں موجود اور وجود کے امکان نت نئے زاویوں سے حُسن کی تحسین بُنتے رہے۔ اس کی فنی مہارت پر بہت کُچھ لکھا جائے گا لیکن اُس کی یہی دین کیا کم ہے کہ نظم ہو یا غزل۔ اس کی شاعری میں سونگھنے، چکھنے، سُننے اور چھونے کی حسیں یوں ایک دوسرے کو جگاتی چلی جاتی ہیں کہ پڑھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ رنگ خوشبوؤں کوپکارتے ہیں اور خوشبوئیں آوازوں کے تعاقب میں ہیں۔اردو شعر میں آنکھوں دیکھی تصویر تو بنتی آئی ہے، یوں پڑھنے والے کی سب حِسّوں سے ہمکنار ہوتی بونداباندی کہاں تھی جو شاعری کے صحن کو چمکاگئی، بیلوں کو گیلا کر گئی،

منیر کی خوش قسمتی تھی کہ اُسے پڑھنے والوں تک بے پناہ رسائی نصیب ہوئی۔ غزل لکھی تو زبان زدِ عام، گیت لکھا تو بول نگر کے کونے کونے میں یوں پھیلے جیسے چاوڑی میں داغ کی غزل۔ کوئی برخود غلط شاعرہ ہو یا رسالے کا مُدیرِ شہیر، منیر کی منجنیق کا فقرہ جس پر چُست ہوا، وہ پھر زمین سے اٹھ نہیں پایا،منیر نے طویل زندگی پائی مگر وہ اپنے شہر سے لاتعلق نہیں ہوا سو اس نے غیرمتعلق ہونے کا عذاب نہیں دیکھا۔ بڑھتی ہوئی عمر نے صرف اتنا کیا کہ اب وہ محبت کرنے والوں کے بیچ اس شان سے رونق دیتا تھا جیسے قبیلے کا بوڑھا جنگجو اپنے لہجے کی توانائی اور داستان کی طلسمی کشش سے سننے والوں کی حیرت کو مہمیز کرتا ہے۔ گلیاں اجڑ گئی تھیں مگر پاسباں تو تھا۔ اب اردو شعر کے بچوں کو چوتھے کھونٹ جانے کی چتاؤنی کون دے گا؟

رنج فراق یار میں رسوا نہیں ہوا

اتنا میں چپ ہوا کہ تماشا نہیں ہوا

ایسا سفر ہے جس میں کوئی ہم سفر نہیں

منظر ہے اس طرح کا کہ دیکھا نہیں ہوا

مشکل ہوا ہے رہنا ہمیں اس دیار میں

برسوں یہاں رہے ہیں یہ اپنا نہیں ہوا

وہ کام شاہ شہر سے یا شہر سے ہوا

جو کام بھی ہوا یہاں اچھا نہیں ہوا

ملنا تھا ایک بار اسے پر کہیں منیر

ایسا میں چاہتا تھا پر ایسا نہیں ہوا

2006-12-26 21:08:38 GMT
Comments (2 total)
Author:ziahaider
The country had lost one of the finest poet... he was equally popular with the intellectuals and the masses...
2006-12-27 16:07:56 GMT
Author:Naina
I know It's a great loss, i was such a big fan of his poetry, so mysterious.
2006-12-27 22:56:28 GMT


Hosted by www.Geocities.ws

1