
![]() |
|||||
![]() |
|||||
| When the roses lose their fragrance the world seems at an end the day has lost It's gladness what a blessing is poetry. | |||||
Aakhri Khwahish-آخری خواہش ![]() ***
ٹوٹا پھوٹا، بے سدھ بیکل لہریں مچل کر اس کو تکتیں، سانجھ سویرے آکر پل پل سیپی چنتے چنتے میں بھی جانے کیوں چھو بیٹھی اس کو یہ احساس ہوا کہ اس میں روح ابھی تک جاگ رہی ہے ہاتھ کو میرے اس کی حرارت دھیرے دھیرے تاپ رہی ہے تب آغوش میں اس کو اٹھایا، اک اوندھی کے نیچے تھوڑا سا رکھا تھا سایہ۔۔۔ نرم سی گیلی ریت کا میں نے بستر ایک بچھایا سانس دیا ہونٹوں سے اس کو تب کچھ ہوش میں آیا پھر اکھڑے اکھڑے جملوں میں اس نے یہ بتلایا پھینک گئے ہیں اس کو اپنے سنگی ساتھی بھائی سن کر اس کی پوری کہانی دیر تک مجھ کو سانس نہ آئی آخری خواہش مجھ کو دے کر، نیناں میں چاہت کو سمو کر نیند ہمیشہ کی جا سویا،اپنے دکہ کو مجھ میں بویا میں وہ آخری خواہش لے کر،اس کی جلتی آگ میں بھن کر پلک پلک موتی بنتی ہوں سارے بدن کو پھونک چکی ہوں لیکن میری روح بچی ہے دور اسی ندیا کے کنارے آج بھی بیٹھی سوچ رہی ہے شاید سیپیاں چنتے چنتے کوئی مجھے چن کر لے جائے ٹھنڈی ریت پر خواب بچھائے میرے بند پپوٹے چھوکر شاید وہ اوجھل ہوجائے گہری گہری جھیل کی تہہ سے ۔ ۔ ۔ کبھی نہ باہر آنے پائے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ !!!![]() او میری جان او میری جان - منزل منزل
2006-12-22 13:57:12 GMT
|
|||||